نئی دہلی/2جولائی(ایجنسی) جنوبی کوریا کے صدر Moon Jae-in مون جے اِن آٹھ سے گیارہ جولائی تک بھارت کا دورہ کریں گے۔
سیئول میں حکام کے مطابق صدر اِن کی ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات میں اقتصادی روابط کے موضوع پر بات چیت متوقع ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا کہ بھارت صرف معاشی حوالے سے نہیں بلکہ جزیرہ نما کوریا میں امن کے قیام کی کوششوں کی وجہ سے بھی جنوبی کوریا کا ایک اہم ترین ساتھی بنتا جا رہا ہے۔ صدر اِن اپنے بھارتی ہم منصب رام ناتھ کووند سے بھی ملیں گے۔ دونوں ممالک کے مابین 1973ء میں سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے۔