the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
سعودی/5نومبر(ایجنسی) امریکی اخبار "واشنگٹن پوسٹ" کے کالم نگار سعودی عرب کے صحافی جمال خاشقی کے بیٹوں نے اپنے والد کی لاش کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے بغیر نہ تو ان کے موت کی تصدیق کی جا سکتی ہے اور نہ ہی ان کی آخری رسوم ادا کئے جاسکتے ہیں۔ خاشقجی کے دونوں بیٹے صالح خاشقجی اور عبداللہ خاشقجی اپنے والد کی موت کے بعد پہلی بار میڈیا کے سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے اتوار کو "سی این این" کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ "والد کے 2 اکتوبر کو لاپتہ ہونے اور اس کے بعد ان کے قتل کی رپورٹ آنے کے بعد سے خاشقجی خاندان لامتناہی کرب میں ہیں۔" انہوں نے کہا کہ وہ کیسے مان لیں کہ ان کے والد اب اس دنیا میں نہیں ہیں۔ اگر ان کی موت ہوگئی ہے تو ان کی لاش کے بغیر ان کی



آخری رسوم کیسے ادا کی جاسکتی ہے۔صالح خاشقجی نے لاش کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ہم انہیں مدینہ کے جنۃ البقیع قبرستان میں دفنانا چاہتے ہیں۔ ہم ان کی آخری رسوم ادا کرنا چاہتے ہیں۔ ہم بس دل کو تسلی دینے کے لئے یہ سوچ سکتے ہیں کہ کاش! ان کی موت دردناک نہیں ہوئی ہوتی، سب کچھ اچانک ہوا ہو یا وہ پرامن طریقے سے موت کے آغوش میں سما چکے ہوں۔"


واضح رہے کہ خاشقجی 2 اکتوبر کو استنبول میں واقع سعودی عرب قونصلیٹ جانے کے بعد سے لاپتہ تھے۔ ترکی شروع سے ہی دعوی کررہا تھا کہ صحافی کا قونصلیٹ کے اندر قتل کردیا گیا تھا لیکن سعودی عرب نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ خاشقجی اس کے قونصلیٹ سے نکل گئے تھے۔ معاملہ طول پکڑنے کے بعد بالآخر اس نے قتل کی واردات کو قبول کرلیا اور کہا کہ کچھ برے لوگوں نے صحافی کا قونصلیٹ کے اندر قتل کردیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.