the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 22 جون (یو این آئی) کانگریس کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے بدھ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو خط لکھ کر اپنی خراب صحت کا حوالہ دیتے ہوئے نیشنل ہیرالڈ کیس میں ان سے پوچھ گچھ کو کچھ ہفتوں کے لیے ملتوی کرنے کی درخواست کی۔
نیشنل ہیرالڈ منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی 23 جون یعنی جمعرات کو محترمہ گاندھی سے پوچھ گچھ کرے گی۔
اس سے ایک دن پہلے محترمہ گاندھی نے ای ڈی کو خط لکھ کر پوچھ گچھ کے لئے دن کو ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔
کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے آج ٹویٹ کیاکہ "کووڈ اور پھیپھڑوں کے



انفیکشن کی وجہ سے محترمہ گاندھی کو مکمل گھر پر آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اسی کو ذہن میں رکھتے ہوئے محترمہ گاندھی نے آج انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو خط لکھ کر ان سے پوچھ گچھ کو کچھ ہفتوں کے لیے ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ وہ مکمل صحت یاب ہو سکیں۔
واضح رہےکہ ای ڈی نے پہلے محترمہ گاندھی سے پوچھ گچھ کے لیے 8 جون کو اس کے سامنے حاضر ہونے کو کہا تھا، لیکن محترمہ گاندھی نے ان سے کورونا انفیکشن کا حوالہ دیتے ہوئے پوچھ گچھ کو موخر کرنے کی درخواست دی تھی۔ اس کے بعد ای ڈی نے ان سے 23 جون کو پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.