نئی دہلی/15ڈسمبر(ایجنسی) راہول گاندھی کے کانگریس صدر بننے پر سونیا گاندھی یٹائرمنٹ لے لیں گی. جمعرات کوپارلیمنٹ کے احاطے میں انہوں نے میڈیا کو یہ بیان دیا، دراصل، آج پارلیمنٹ میں سیشن شروع ہوا ہے- اس میں حصہ لینے کے لیے سونیا گاندھی بھی پہنچی- انکے وہاں پہنچنے پر میڈیا کی طرف سے راہول گاندھی کے کانگریس کا صدر بنائے
جانے پر پارٹیوں میں انکی کردار کو لیکر جب سوال کیا گیا تو سونیا گاندھی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب انکا رول ختم ہو چکا ہے- انہوں نے آگے کہا "میں ریٹائر ہوجاؤنگی".
1991 میں اپنے شوہر راجیو گاندھی کے قتل کے بعد، سونیا نے پارٹی کی کمان سنبھالنے سے انکار کردیا تھا- جس کے بعد پی وی نرسمہا راؤ کو چنا گیا - جو بعد میں ملک کے وزیراعظم بنے.