: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 25 مئی (یو این آئی) کانگریس کی پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی، پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے آج ووٹ دیا اور نفرت اور جھوٹ کی سیاست کو ختم کرنے کے لئے انڈیا الائنس کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔
اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد ، مسٹر گاندھی نے ووٹنگ کا نشان دکھاتے ہوئے اپنی ماں کے ساتھ سیلفی لی اور ہم وطنوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی اور کہا، ماں اور میں نے ووٹ دے کر جمہوریت کے اس عظیم تہوار میں اپنا تعاون
کیا ، آپ سب بھی بڑی تعداد میں گھروں سے باہر نکلئے اور اپنے حقوق اور اپنے خاندان کے مستقبل کے لیے ووٹ دیجئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ووٹنگ کے پہلے پانچ مرحلوں میں آپ نے جھوٹ ، نفرت اور پروپیگینڈے کو مسترد کیا ہے اور اپنی زندگی سے جڑے بنیادی مسائل کو ترجیح دی ہے۔ آج کو رکھا ہے سے ووٹنگ کا چھٹا مرحلہ ہے اور آپ کا ہر ووٹ اس بات کو یقینی بنائے گا۔ نوجوانوں کو 30 لاکھ خالی سرکاری اسامیوں پر بھرتی کرنے اور ایک لاکھ روپے سالانہ کی پہلی ملازمت کی گارنٹی اسکیم شروع کی جائے۔