the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی،13فروری(ایجنسی)ترقی پسند اتحاد (یو پی اے)کی صدر اور کانگریس کی پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی نے مودی حکومت پر بدھ کو جم کر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے پانچ سال کے دوران اس نے آئین پر حملہ کیا ہے،پارلیمنٹ کو کمزور کیا ہے،مخالفین کی آواز دبائی ہے اور تنظیموں کو کمزور کرنے کا کام کیا ہے۔

محترمہ گاندھی نے کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت نے اپوزیشن کا گلا دبانے کا کام کیا ہے۔اس نے سیاسی مخالفین کو کچلا ہے اور ملک کے عوام کے بولنے کی آزادی کو چھینا ہے۔پارلیمانی روایت کو توڑا گیا ہے اور اسے کمزور کیاگیا ہے۔پارلیمنٹ میں بحث نہیں ہورہی ہے اور ملک کے سب سے بڑے ایوان سے لوگوں کو گمراہ کیا جارہا ہے۔




style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">انہوں نے لوک سبھا میں کانگریس کےلیڈر ملکارجن کھڑگے اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن کےلیڈر غلام نبی آزاد اور ڈپٹی لیڈر آنند شرما کو مبارکباد دی اور کہا کہ انہوں نے جمہوری طریقے سے حکومت کے اپوزیشن کی آواز دبانے کی کوششوں کا مقابلہ کیاہے۔

یوپی اے صدر نے کہا کہ کانگریس کے نئے صدر راہل گاندھی نے کارکنان میں نئی توانائی بھری ہے اور مودی حکومت کے غیر جمہوری طورطریقوں کے خلاف اپوزیشن کوبھی متحد کرنے کا کام کیا ہے۔اب صرف اپوزیشن پارٹیاں کانگریس کی صلاح لیتی ہیں اور انہیں صلاح دیتی بھی ہیں۔انہوں نے کہا ،"اس نئے جوش کے ساتھ ہمیں اب لوک سبھا الیکشن کے لئے آگے بڑھنا ہے۔چھتیس گڑھ ،مدھیہ پردیش اور راجستھان میں اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی جیت نے ہمارے لیڈروں اور کارکنان میں جوش بھردیا ہے۔ملک کے عوام بھی حکومت کی جملے بازی کو سمجھنے لگے ہیں۔اس لئے اب مودی حکومت کا جم کر مقابلہ کرنا ہے۔"
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.