راست:
حیدرآباد : سونیا گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر شیک پیٹ ڈویژن میں سالگرہ تقریب منائی گئی۔
اس تقریب کی صدارت سابق کرکٹر اور کانگریس کے ٹی پی سی سی کارگزار صدر محمد اظہر الدین کے فرزند کانگریس پارٹی کے یوتھ لیڈر محمد اسد الدین
نے کی۔ سونیا گاندھی کی پیدائش کا جشن مناتے ہوئے انہوں نے کیک کاٹا اور ایک دوسرے میں تقسیم کیا، تقریب کے دوران آتش بازی بھی کی گئی اور سونیا گاندھی کو انکی یوم پیدائش پر مبارکبادی پیش کی گئی۔
اس تقریب میں اسد الدین کے ہمراہ شیک پیٹ ڈویژن کےکانگریس قائدین افروز، سواتھی، پریتھی اور دیگر موجود تھے۔