نئی دہلی، 08 جون (یو این آئی) کانگریس لیڈر سونیا گاندھی کو متفقہ طور پر کانگریس پارلیمانی پارٹی کا لیڈر منتخب کر لیا گیا ہے۔
ہفتہ کی شام یہاں پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں منعقدہ نو منتخب ارکان پارلیمنٹ اور راجیہ سبھا ارکان کی میٹنگ میں محترمہ گاندھی کو کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر کے طور پر دوبارہ بلا مقابلہ منتخب کر لیا گیا ہے۔ محترمہ گاندھی لوک سبھا میں کانگریس لیڈروں کو نامزد کریں گی۔
پارٹی نے پارلیمانی پارٹی لیڈر کے انتخاب کے لیے آج
پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلایا تھا۔
پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ گاندھی نے کہا کہ کانگریس اس الیکشن میں زندہ ہوئی ہے لیکن اس کے سامنے چیلنجز بھی اتنے ہی بڑھ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے جمہوریت کا تحفظ کیا ہے اور اس کے لیے لڑتی رہی ہے ، اس لیے اب اس کی ذمہ داری اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھارت جوڑو یاترا' کے ذریعے پارٹی کی اخلاقی طاقت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے اور ملک کے لوگوں سے براہ راست رابطہ ہوا ہے، جس کا اسے اس عام انتخابات میں بڑا فائدہ ہو ہے۔