نئی دہلی، 8 فروری' کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی نے مرکز کی نریندر مودی حکومت پر تیکھے حملے کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چار سال کے دوران اس نے کانگریس کے کئے ہوئے کاموں کو اپنا بتانے اور کھوکھلے دعوؤں کے سوا کچھ نہیں کیا۔
مودی حکومت نے دلتوں،
اقلیتوں اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی رول نہیں ادا کیا ہے۔
مسز گاندھی نے کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے آج کہا کہ مودی حکومت نے ملک کے سماجی تانے بانے کو برباد کردیا ہے اور آئینی اداروں پر حملہ کرکے انہیں نقصان پہنچایا ہے۔