نئی دہلی،18 مارچ (ذرائع) کانگریس کے 'جی 23' گروپ کے رہنماؤں کی طرف سے "اجتماعی اور جامع قیادت" کی مانگ کیے جانے کے دو دنوں بعد جمعہ کو اس گروپ کے ایک اہم رکن غلام نبی آزاد نے پارٹی صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کی- آزاد نے سونیا گاندھی کی رہائش گاہ 10 جن پتھ پہنچ کر ان سے ملاقات کی-
ملاقات کے بعد غلام نبی آزاد نے
کہا، 'کانگریس صدر کے ساتھ یہ اچھی ملاقات رہی۔ یہ آپ کے لیے خبر ہو سکتی ہے لیکن یہ صدر کے ساتھ ایک معمول کی ملاقات تھی۔
اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ کانگریس پارٹی متحد ہو کر آئندہ انتخابات کی تیاری کیسے کرسکتی ہے- قیادت پر کوئی سوال ہی نہیں تھا- سی ڈبلیو سی میں کسی نے بھی سونیا گاندھی کو عہدہ چھوڑنے کو نہیں کہا تھا۔