نئی دہلی، 15 مارچ (ذرائع) یوپی، اتراکھنڈ سمیت پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی شکست کے بعد پارٹی سطح پر جائزہ کا دور جاری ہے۔
کارگزار صدر سونیا گاندھی نے پارٹی کی پانچوں ریاستوں کے سربراہوں سے خراب کارکردگی کے بعد استعفیٰ دینے کو کہا ہے۔
پارٹی کے چیف ترجمان رندیپ سرجے والا نے منگل کو یہ معلومات
دی- انہوں نے ٹیوٹ کیا، کانگریس صدر سونیا گاندھی نے اتر پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، گوا اور منی پور کی ریاستی اکائیوں کے صدور سے استعفیٰ دینے کو کہا ہے تاکہ ریاستی کانگریس کمیٹیوں کی تشکیل نو کی جا سکے۔ میٹنگ کے بعد یہ پہلا بڑا فیصلہ ہے۔ ایک دن پہلے. پنجاب کانگریس کے سربراہ نوجوت سدھو بھی پانچ ریاستوں کے ہٹائے گئے پارٹی سربراہوں میں شامل ہیں۔