نئی دہلی/23اپریل(ایجنسی) کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی اور سنگھ پریوار پر تندو تیز حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ مسٹر مودی نے ملک کے آئین اور آئینی اداروں کو کمزور کرکے اور ملک کو ذات پات اور مذہب کے نام تقسیم کرنے کی کوشش کرکے ہندوستان کے سیکولرزم اور رواداری کی شبہ کو غیر ممالک میں زبردست چوٹ پہنچائی ہے اور کانگریس کے نظریہ میں ہی یہ طاقت ہے کہ وہ آئینی، آئینی اداروں، دلتوں اور اقلیتوں اور خواتین سمیت سماج کے ہر طبقہ کا تحفظ کرسکتی ہے۔
مسٹر گاندھی نے کانگریس کے قدآور لیڈروں کی موجودگی میں یہاں تال کٹورا اسٹیڈیم میں ایک سال تک جاری رہنے والی ملک گیر 'سمودھان بچاؤ' مہم کاآغاز کرتے
ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ کانگریس نے 70 سال کے اپنے دور حکومت میں ملک کو آئین دیا اور انتخابی کمیشن، لوک سبھا، راجیہ سبھا، اسمبلی ، آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایم جیسے ادارے دیئے اور سب کا احترام اور حفاظت کی لیکن آج ہر ادارے میں آر ایس ایس کے نظریہ کے لوگوں کو بھرا جارہا ہے۔ ملک کی تاریخ میں پہلی بار سپریم کورٹ کے چار ججوں نے عوام کے سامنے آخر انصاف مانگا جبکہ عام طور پر عوام ہی انصاف کے لئے عدالتوں کے پاس جاتے ہیں۔
ایسا پہلی بار ہو اہے جب حکومت نے ہی پارلیمنٹ کو نہیں چلنے دیا۔ مودی جی پارلیمنٹ میں کھڑے ہونے سے گھبراتے ہیں کیونکہ انہیں ملک کے سامنے موجودہ مسائل پر جواب دینا ہوگا ۔ لیکن ملک کے عوام ہر بات سمجھ گئے ہیں۔