ذرائع:
تلنگانہ کے سابق چیف سکریٹری سومیش کمار کو آندھرا پردیش حکومت سے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ لینے کے بعد تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کا چیف ایڈوائزر مقرر کیا گیا ہے۔
انہیں کابینہ کے وزیر کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔
سومیش کمار نے فروری میں آندھرا پردیش حکومت کے سینئر آئی اے ایس افسر کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا تھا، جب تلنگانہ
ہائی کورٹ نے انہیں تقسیم کے بعد ریاست میں واپس آنے کی ہدایت دی تھی۔ ہائی کورٹ نے چیف سکریٹری سومیش کمار کو تلنگانہ کیڈر کو الاٹ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا تعلق آندھرا پردیش کیڈر سے ہے۔
سومیش کمار جنہیں 31 دسمبر 2019 کو چیف سکریٹری کے طور پر مقرر کیا گیا تھا، اس سے قبل آندھرا تلنگانہ کی تقسیم کے دوران سنٹرل ایڈمنسٹریٹو ٹریبونل (سی اے ٹی) سے رجوع ہوئے تھے اور اے پی میں اپنے کیڈر کی الاٹمنٹ کے لیے کہا تھا۔