سری نگر، 22 فروری :- شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن میں جمعرات کی علی الصبح جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے مابین فائرنگ کے مختصر تبادلے میں فوج کا ایک اہلکار زخمی ہوا۔
جبکہ جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔
right;">سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حاجن کے پاری بل علاقہ میں جنگجوؤں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر فوج کی 31 راشٹریہ رائفلز ، جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے مذکورہ علاقہ میں جمعرات کی علی الصبح تلاشی آپریشن شروع کیا۔