سری نگر،20 ستمبر :- شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے کیرن سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں فوج کا ایک جوان جاں بحق ہوگیا ہے۔
جموں وکشمیر پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ
میں کہا ’کپواڑہ کے کیرن میں سرحد پار پاکستانی فائرنگ کے نتیجے میں فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا ہے‘۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کیرن سیکٹر میں بدھ کے روز پاکستانی فوجیوں کی جانب سے بھارتی فوج کی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔