سری نگر ، 11 اپریل (یو ا ین آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے کھڈونی میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو شروع ہونے والے ایک مسلح تصادم میں اب تک ایک فوجی اور ایک عام شہری ہلاک جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوچکے ہیں۔
فوجی
اہلکار جنگجوؤں کی فائرنگ جبکہ عام شہری مسلح تصادم کے مقام پر احتجاجی کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں جاں بحق ہوا ہے۔
مسلح تصادم کے مقام پر احتجاجیوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین پرتشدد جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔