: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
دبئی13ستمبر(ایجنسی) میانمار کی وزیر خارجہ اور قومی لیڈر آنگ سان سوچی نے سکیورٹی فورسز کی روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تشدد آمیز کارروائیوں کے بعد پیدا شدہ بحران سے نمٹنے کے لیے اس مرتبہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
برمی سکیورٹی فورسز کی مغربی ریاست راکھین میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف کارروائیوں کے نتیجے میں تین لاکھ ستر ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہوچکے ہیں اور
وہ ہجرت کرکے پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں چلے گئے ہیں جہاں وہ مہاجر کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔
آنگ سان سوچی سے دنیا کے ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیمیں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف فوج اور بدھ مت انتہا پسندوں کی تشدد آمیز کارروائیوں کو رکوانے کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن وہ اب تک اس بحران کے خلاف بول کے نہیں دی ہیں اور اگر انھوں نے لب کشائی کی ہے تو سکیورٹی فورسز کے حق ہی میں کی ہے اور انھیں حق بہ جانب ثابت کرنے کی کوشش کی ہے جس کی بنا پر ان سے نوبل امن انعام واپس لینے کے مطالبات کیے جارہے ہیں۔