ذرائع:
ٹی ڈی پی سربراہ چندرا بابو کو اسکل اسکام کیس میں عبوری ضمانت منظور
اے پی: تلگودیشم پارٹی سربراہ چندرا بابونائیڈو کو اسکل اسکام کیس میں عبوری ضمانت مل گئی ہے۔ آندھراپردیش ہائی کورٹ نے خرابی صحت کی بنیاد پر چندرابابوکی ضمانت منظور کی ہے۔ واضح رہے کہ چندرا بابو کو اگلے مہینے کی 24 تاریخ تک ضمانت دی گئی۔چندرابابو نائیڈوکی باقاعدہ ضمانت کی سماعت 10 نومبر کو ہوگی۔
جبکہ سرکاری وکلا نے دلائل دینے کے لئے مزید مہلت مانگی ہے۔اورہائی کورٹ نے اگلی سماعت 4 ہفتوں تک ملتوی کر دی ہے۔ چندرا بابو کو شام 4 بجے رہا کئے جانے کا امکان ہے۔ٹی ڈی پی سربراہ کے فرزندنارا لوکیش اوربہو راجمنڈری کے راجہ مہیندراورم سینٹرل جیل پہنچ گئے ہیں۔
عدالت نےضمانت کے تحت
چندرابابو نائیڈو پر چند شرائط عائد کی ہے۔ جن میں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہ لینا، کیس سے متعلق گواہوں کو متاثر نہ کرنا، بیماری کی وجہ سے دی جانے والی ضمانت صرف گھر اور اسپتال تک محدودہے اور زیڈ پلس سیکیورٹی کے حوالے سے مرکزی ضوابط کی عمل آوری شامل ہے۔
واضح رہے کہ اے سی بی کورٹ کی جانب سے اسکل کیس میں ضمانت دینے سے انکار کے بعد چندرابابو نائیڈو ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے تھے۔ ہائی کورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اس درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیاتھا۔ واضح ہے کہ جج نے کہا کہ وہ منگل کو اپنا فیصلہ سنائیں گے۔ چندرا بابو کی جانب سے وکیل سرینواس کے ساتھ، ایک اور سینئر وکیل سدھارتھا لوتھرا اور اے اے جی پی سدھاکر ریڈی نے ریاستی حکومت کی طرف سے دلائل سنے ۔ دریں اثنا، اے پی ہائی کورٹ 10 نومبر کو باقاعدہ ضمانت کی سماعت کرے گا۔