the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 30 مئی (یواین آئی) کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت کے چھ سال کی میعادکار میں ملک کو صرف سبز باغ دکھائے گئے اور مٹھی بھر امیروں کی تجوری بھر کر غریبوں کا استحصال کیا گیا ، لوگ بے بسی سے دیکھتے رہے اور حکومت بے رحمانہ طریقے سے کارم کرتی رہی۔
کانگریس کے سکریٹری جنرل کے سی وینوگوپال اور میڈیا انچارج رندیپ سرجے والا نے جمعرات کویہاں نامہ نگاروں کی کانفرنس میں مودی حکومت کے چھ سال کے کام کاج کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے کم از کم ایڈمنسٹریشن اور زیادہ سے زیادہ گورننس کا دعوی کیا تھا لیکن وہ اس کے ٹھیک برعکس ثابت ہوئی ہے جس میں ملک کی عوام پوری طرح سے بے بس اور حکومت بے رحم بنی رہی۔
انہوں نے کہاکہ اس دوران دنیا نے مودی



کے ذریعہ لائے گائے انسانی ٹریجڈی اور بغیر سوچے سمجھے لگائے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کی حالت دیکھی ہے۔ مودی حکومت نے انسانی ٹریجڈی کو پہلے نوٹ بندی کے طور پر پیش کیا جب اس کے فیصلے سے بینکوں کی لائنوں میں کھرے رہتے ہوئے کئی لوگ موت کے آغوش میں پہنچ گئے اور پھر ادھورے طریقے سے جی ایس ٹی کے نفاذ سے ملک کی معیشت کو تباہ کیا گیا۔
کانگریس لیڈروں نے کہا کہ مودی حکومت کا سب سے ظالمانہ روپ کورونا وبا روکنے کے لئے نفاذ لاک ڈاؤن کے طور پر دیکھنے کو ملا جب روزی روٹی چھن جانے کی وجہ سے ہزاروں لوگ سڑکوں پر پیدل چلتے رہے اور بھوکے پیاسے اپنے گھروں کی طرف نکلنے لگے۔
یہ ٹریجڈی لاک ڈاؤن کے ابتدا سے ہی دیکھنے کو ملی ہے اور اب تک یہ منظرروزانہ دیکھنے کو مل رہی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.