ایتھوپیا/11مارچ(ایجنسی) ایتھوپیا کے عدیس ابابا سے نیروبی جارہی ایتھوپیا ایئرلائنس حادثے کا شکا رہوگئی، ایس فلائٹ میں ایک ہندوستانی خاندان کے 6 اراکین کی موت ہوگئی، وزیرخارجہ سشما سوراج نے ٹیوٹ کرکے اسکی معلومات دی، مرنے والوں میں ایک یو این ڈی پی کی مشیر شیکھا گارگ بھی ہے، مرکزی وزیر ہرش وردھن نے ٹیوٹ کرکے اسکی معلومات دی، یہ حادثہ اتوار کو اس وقت ہوا جب ایتھوپیا سے اڑان بھرنے کے 6 منٹ میں ہی جہاز کریش ہوگیا.
یہ حادثہ ایتھوپیا میں بیشوفتو کے پاس حادثے کا شکار ہوگیا جس میں 157 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ طیارہ نے کل صبح 8:38 بجے ایتھوپیا کے عدیس ابابا واقع بولے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے کینیا کی راجدھانی نیروبی کے لئے پرواز بھری تھی۔
یہ فلائٹ نمبر ای ٹی 302 تھی ۔ پرواز بھرنے کے چھ منٹ بعد ہی اس کا رابطہ منقطع ہوگیا۔اس کے بعد طیارہ کو تلاش کیا جانے لگا۔ ایئر لائن نے طیارہ کے حادثہ کا شکار ہونے کی تصدیق کی ہے۔
سب سے زیادہ 32 مسافر کینیا سے تھے۔ کناڈا کے 18، ایتھوپیا کے نو، چین، اٹلی اور امریکہ کے آٹھ ، فرانس اور برطانیہ کے سات ، مصر کے چھ، جرمنی کے پانچ، سلوواکیہ کے چار، آسٹریلیا، روس اور سویڈن کے تین ، اسپین، اسرائیل، مراکش اور پولینڈ کے دو دو شہری اس حادثے میں مارے گئے ہیں۔