: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 13 جنوری (یو این آئی) آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے کہا ہے کہ مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ ایکچول لائن آف کنٹرول پر صورتحال مستحکم لیکن حساس ہے اور وہاں تعینات فوجیوں کی تعداد میں اب کمی نہیں
کی جائے گی یہاں آرمی ڈے سے پہلے سالانہ پریس کانفرنس میں مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ لائن آف ایکچول کنٹرول کے ساتھ کی صورتحال کے بارے میں آج پوچھے گئے سوالات کے جواب میں آرمی چیف نے کہا کہ وہاں کی صورتحال مستحکم لیکن حساس ہے۔