سری نگر ، 17جولائی :- جموں وکشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کشمیری علیحدگی پسندوں پر وادی میں امن وامان کے ماحول کو خراب کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بندوقوں کے سایے تلے اور معصوموں کی ہلاکتوں کے چلتے کسی بھی طرح کی بات چیت نہیں ہوگی۔
right;">انہوں نے کہا کہ علیحدگی پسندوں کو خود بات چیت کے لئے آگے آنا پڑے گا۔
نائب وزیر اعلیٰ نے پیر کو یہاں ملک کے نئے صدریہ جمہوریہ کے عہدے کے لئے ہونے والے انتخابات میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ’بات چیت کے لئے ماحول چاہیے ، جو فی الوقت نہیں ہے۔