the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ذرائع

نئی دہلی:ایودھیا کے رام مندر میں پران پرتشٹھاکیلئے چند گھنٹے باقی ہیں۔ یہ تقریب ہندوستان کی تاریخ میں یادگاربنانے کے لئے بڑے وقار کے ساتھ منعقد کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں براہ راست نشریات کابھی اہتمام کیا گیا ہے تاکہ ہندوستان کے تمام عقیدت مند اس تقریب کو دیکھ سکیں۔ تاہم مرکزی وزیر نرملا سیتارامن نے تمل ناڈو حکومت پر ان نشریات پر پابندی لگانے کا الزام لگایا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تامل ناڈو حکومت نے رام مندر کی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی ہے اور وہاں کے مندروں میں پوجا نہیں ہو رہی ہے۔
نرملا سیتارامن نے X پلیٹ فارم پر لکھا۔تمل ناڈو کی حکومت نے 22 جنوری کو ہونے والے ایودھیا رام مندر کی باوقار تقریبات کے لائیو ٹیلی کاسٹ پر پابندی لگا دی ہے۔ اس ریاست میں 200 سے زیادہ رام مندر ہیں۔محکمہ ایچ آر اینڈ سی ای کی سرپرستی میں 22 جنوری کو وہاں



پوجا، بھجن، پرساد اور کھانے کی پیشکش کی اجازت نہیں ہے۔ پولیس مندروں میں پرائیویٹ پروگرام منعقد کرنے سے بھی روک رہی ہے۔انتظامیہ کی جانب سے منڈپوں کو منہدم کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ میں اس ہندو مخالف رویہ اور نفرت کی سخت مذمت کرتی ہوں۔ یہ ٹویٹ مقامی میڈیا کی طرف سے لکھا گیا ایک مضمون کے ساتھ تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ انڈیا اتحاد جماعت ڈی ایم کے کی ہندو مخالف کوشش ہے۔
تاہم تامل ناڈو حکومت نے نرملا سیتا رمن کے الزامات کی تردید کی ہے۔ ایچ آر اورسی ای کے وزیر پی کے شیکھر نے کہاکہیہ واقعی بدقسمتی کی بات ہے کہ نرملا سیتا رمن جیسی اعلیٰ عہدہ پر فائز شخصیت ایسی جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے۔ یہ واضح کیا گیا ہے کہ محکمہ ایچ آر اینڈ سی ای نے لارڈ رام کے نام پر خصوصی پوجا، کھانے کھلانے یا پرساد پیش کرنے پر کوئی پابندی نہیں لگائی ہے۔ شیکھر بابو نے کہا کہ لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لئے اس طرح کی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.