علی گڑھ/5مئی(ایجنسی) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں محمد علی جناح کے بعد اب یونیورسٹی کے بانی سر سید احمد خاں کی تصویر کو لے کر تنازعہ ہو گیا ہے ۔ جمعہ کے روز خیر قصبہ میں موجود پی ڈبلیو ڈی کے گیسٹ ہاوس میں سرسید احمد خاں کی تصویر ہٹا دی گئی ۔ جس کےبعد طلبہ نے ہفتہ کے روز ہنگامہ آرائی کی ۔ اس درمیان ایک فوٹوگرافر کے ساتھ طلبہ کی مبینہ مارپیٹ کی خبریں آ رہی ہیں۔
"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">پی ڈبلیو ڈی کے گیسٹ ہاوس میں سرسید احمد خاں کی تصویر کیوں ہٹائی گئی ، فی الحال اس معاملہ کی پوری معلومات نہیں مل پائی ہے ۔ ملی معلومات کے مطابق ، کیمپس میں ہنگامہ کر رہے طلبہ نے صحافیوں کے ساتھ بدسلوکی بھی کی ہے ۔ اس درمیان طلبہ یونین جناح کی تصویر کو نہیں ہٹانے کے موقف پر قائم ہے۔ ہنگامہ کے مد نظر کیمپس میں اضافی سکیورٹی فورسز تعینات کی گئی ہے ۔