the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
سنگاپور/5جنوری(ایجنسی) سنگاپور میں حکام نے اسی ہفتے منعقد ہونے والے فلمی میلے میں فلسطینی کم سن کارکن عہد تمیمی کے بارے میں ایک دستاویزی فلم دکھانے پر پابندی عاید کردی ہے۔

اس فلسطینی لڑکی کو اسرائیلی فوجیوں نے گذشتہ ماہ مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک گاؤں سے دو اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ رسید کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور وہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقے پر اسرائیلی قبضے کے خلاف مزاحمت کی ایک علامت کے طور پر ابھری ہے۔

سنگاپور کے حکام نے 146146 مزاحمت



کی چمک 145145 نامی اس فلم پر پابندی کا یہ جواز پیش کیا ہے کہ یہ یک طرفہ کہانی پیش کرتی ہے اور یہ سنگاپور کی کثیر نسلی اور کثیر مذہبی آبادی میں تقسیم کا موجب ہوسکتی ہے۔اس ڈاکومینٹر ی میں اسرائیلی ، فلسطینی تنازع کو 16 سالہ عہد تمیمی اور ایک اور نوجوان خاتون کارکن کی نظر سے پیش کیا گیا ہے۔


سنگاپور کی اطلاعاتی ،ابلاغی میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 146146اس فلم میں توازن نہیں ہے۔اس کا یک طرفہ بیانیہ اشتعال انگیز ہے اور اس سے سنگاپور میں آباد مختلف نسلوں اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد میں پائی جانے والی ہم آہنگی کو نقصان پہنچنے کا احتمال ہے145145۔سنگاپور کی 33 لاکھ کی آبادی میں 15 فی صد نفوس 15 سال سے زیادہ عمر کے مسلمان ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.