نئی دہلی، 07 جون (یو این آئی) مرکزی شہری ہوا بازی کے وزیر جیوتیر آدتیہ سندھیا نے آج یہاں ملک کی پہلی قومی فضائی اسپورٹس پالیسی جاری کی جس میں مختلف مقامات پر مختلف فضائی کلسٹرز سمیت 11 قسم کے ہوائی کھیلوں کے لیے ایک مکمل ماحولیاتی نظام بنانے کا انتظام کیا گیا ہے۔
اس سے ملک میں سیاحت، سفر،
مینوفیکچرنگ اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو مزید تقویت ملے گی۔
یہاں ایک پریس کانفرنس میں اس پالیسی کو جاری کرتے ہوئے مسٹر سندھیا نے کہا کہ آج ملک کے شہری ہوا بازی کے شعبے کے لیے ایک تاریخی موقع ہے جب ہندوستان میں فضائی کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے کافی تحقیق اور مطالعہ کے بعد ایک قومی فضائی اسپورٹس پالیسی تیار کی گئی ہے۔