the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی 14 اکتوبر (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ اروناچل پردیش میں بننے والی سیلا سرنگ قومی سلامتی کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ علاقے کی سماجی و اقتصادی حالت کو مضبوط کرے گی اور آنے والے وقت میں توانگ سمیت پوری ریاست کی لائف لائن ثابت ہوگی مسٹر سنگھ نے جمعرات کے روز بارڈر روڈز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام یہاں نیشنل وار میموریل میں منعقدہ ایک پروگرام میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اروناچل پردیش کے مغربی کامینگ ضلع میں تعمیر کی جانے والی اسٹریٹجک لحاظ سے اہم سرنگ سیلاکے آخری مرحلے کے کام کا دھماکہ کرکےافتتاح کیا۔
ساتھ ہی انہوں نے آزادی کے 75 ویں سال کے موقع پر منائے جارہے



آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت بارڈر روڈز آرگنائزیشن، آرمی اور جی آر ای ایف کی موٹرسائیکل مہم کو بھی ہری جھنڈی دکھاکر نیشنل وارمیموریل سے روانہ کیا۔ یہ مہم 75 دنوں میں 20 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔
اس موقع پر بارڈر روڈز آرگنائزیشن کی ڈیوٹی اور انتھک محنت کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ آپ کے ملک کی سلامتی اور سماجی و اقتصادی ترقی کے تئیں عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے کہا ، "ہمارے بی آر او کے جوان، سردی، گرمی، برسات اور برف باری کا سامنا کرتے ہوئے فوجی اور شہری مقاصد کے لیے سڑکیں اور پل بناتے ہیں۔ گزشتہ چند سالوں میں بی آر او نے ایسی حصولیابیاں حاصل کی ہیں، جو پوری دنیا کے لیے مطالعہ کا موضوع بن چکی ہیں۔"
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.