the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 5 دسمبر(یو این آئی)آئی این ایکس معاملہ میں 106 دنوں بعد تہاڑ جیل سے ضمانت پر رہاہونےو الے کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے ملک کے معاشی حالات کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے حکومت پر اس سے نکلنے کے لئے انتظامی صلاحیت نہ ہونے کا الزام لگایا اورکہا ہے کہ سب سے زیادہ وزیراعظم نریندر مودی کی خاموشی حیران کن ہے مسٹر چدمبرم نے سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے ایک دن بعد جمعرات کو یہاں کانگریس ہیڈکوارٹر میں اپنے پہلے نامہ نگاروں کی کانفرنس میں کہا کہ موجودہ معاشی مندی سے نمٹا جاسکتا ہے لیکن مودی حکومت یہ ماننے



کو تیار ہی نہیں ہے کہ ملک کی معاشی حالت خراب ہے۔ دوسری مرتبہ اقتدار میں آنے کے سات ماہ بعد بھی حکومت اسے اتار چڑھاؤ والی بتارہی ہے اور یہ ٹھیک نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مندی کے اس دور میں سب سے چونکانے والی بات یہ ہے کہ مسٹر مودی معیشت پر غیر معمولی طور سے خاموش ہیں۔ وہ کچھ نہیں بول رہے ہیں جبکہ مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کے گزشتہ چھ کوارٹر کے اعدادوشمار صاف بتارہے ہیں کہ صورت حال ٹھیک نہیں ہے۔ ان چھ کوارٹر کے معاشی ڈیولپمنٹ کے اعدادوشمار میں گراوٹ بالترتیب 5.0, 5.8, 6.6, 7.0, 8.0 اور اب 4.5 ہے۔ ملک کی معاشی کی صورت حال پر حکومت خاموش ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.