the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
راست:

بنگلورو: چیف منسٹر سدارامیا نے طنزیہ انداز میں کہا کہ کانگریس حکومت نے کرناٹک میں پانچوں گارنٹی اسکیموں کوروبہ عمل لایا ہے اور وزیر اعظم نریندرمودی کا دعوی جھوٹاثابت ہوا۔
سدرامیابنگلوروودھانسودا کے بینکویٹ ہال میں ریاستی حکومت کی باوقار یوواندھی اسکیم کی رجسٹریشن مہم کا آغاز کرنے کے بعد میڈیا سے بات کررہےتھے۔
اس موقع پرانہوں نے کہاکہ یوواندھی کے علاوہ تربیت اور درخواست کی فیس بھی مفت ہوگی۔چیف منسٹر نے تنقید کی کہ وزیر اعظم نریندرمودی اپنے وعدے کے مطابق سالانہ 2 کروڑ نوکریاں دینے میں ناکام رہے ہیں۔ اب تک 20 کروڑ نوکریاں پیدا ہو جانی چاہئے تھیں لیکن مودی اپنی بات پر قائم نہیں رہ سکے۔
انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی تاریخ میں مودی جیسا جھوٹ



بولنے والا وزیراعظم کبھی نہیں ہوا۔
سدرامیا نے استفسارکیاکہ کیامودی  ماہر اقتصادیات ہیں؟ انہوں نے تقریر کی تھی کہ اگر ریاست میں گارنٹی اسکیموں کو نافذ کیا گیا تو ریاست دیوالیہ ہو جائے گی۔ لیکن ہماری ریاست پانچ اسکیموں کے نفاذ کے بعد بھی مالی طور پر مستحکم ہے۔
اس موقع پرڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیوکمار، اسکل ڈیولپمنٹ، انٹرپرینیورشپ اور ذریعہ معاش کے وزیر شرن پرکاش پاٹل، وزیر ٹرانسپورٹ راملنگاریڈی، وزیر دیہی ترقیات پریناک کھرگے، اعلیٰ تعلیم کے وزیر ایم سی سدھاکر، یوتھ امپاورمنٹ اور اسپورٹس کے وزیر ناگیندراور ایم ایل سی یو بی وینکٹیش موجود تھے۔شیواجی نگر کےرکن اسمبلی رضوان ارشد کی صدارت میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں چیف منسٹر کے پولیٹیکل سکریٹری گووند راجو، ناصر احمد اور دیگرنے بھی شرکت کی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.