: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
رائچور:کرناٹک کے رائچور ضلع کے سینئرکانگریس لیڈراورضلع وقف مشاورتی کمیٹی کے سابق صدرنظیراحمد پنجابی نے ریاست میں پارٹی کیلئے سچی لگن اورمحنت سے کام کرنے والے قائدین کے ساتھ انصاف کرنےکی چیف منسٹر سدرامیا اورکے پی سی سی صدر ڈی کےشیوکمار سےدرخواست کی۔نظیرپنجابی نے کہاکہ کرناٹک میں کانگریس کو اقتدار دلانے میں اقلیتی قائدین کابھی اہم رول رہاہے۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں کانگریس کے اقتدار میں آکرکئی ماہ گذرچکے ہیں اورابھی تک نامزد عہدے
نہ دیئے جانے پر پارٹی قائدین میں مایوسی پائی جارہی ہے۔نظیراحمد پنجابی نے رائچورشہر سے تعلق رکھنے والے کانگریس لیڈر سید عثمان انعامدار کو آرڈی اے چیئرمین کے عہدےکی ذمہ داری دینے کی مانگ کی۔انہوں نے کہاکہ سید عثمان انعامدار کو آرڈی اے چیئرمین کی ذمہ داری دینے کے تعلق سے ریاستی وزیر سائنس وٹیکنالوجی اور چھوٹی آبپاشی این ایس بوس راجو نے یقین دلایاہے۔نظیر احمد پنجابی رائچور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کی۔اس موقع پر کانگریس قائدین سید شاہ عالم اورسید ذاکر حسین موجود تھے۔