حیدرآباد/15اکتوبر(ایجنسی) تلنگانہ میں اگلے کچھ دنوں میں بجلی کا بحران ہوسکتا ہے ، کیونکہ تتلی طوفان کے بعد آندھراپردیش کی بجلی کی لائنس کو بحال کیاجارہاہے۔تلچر۔کولاراورانگور۔سریکاکلم کے درمیان بجلی کی لائنس کو اس طوفان کے سبب نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے پتہ چلا ہے کہ ریاست کو تین ہزار میگاواٹ کے خسارہ کا سامنا ہے۔
font-size: 18px; text-align: start;">
بجلی کمپنیوں ٹی ایس جینکو اور ٹی ایس ٹرانسکوکے منیجنگ ڈائرکٹر ڈی پربھاکر راو نے کہا کہ وہ کھلی منڈی اور ہائیڈل تھرمل پاور اسٹیشنس سے بجلی حاصل کرتے ہوئے ریاست میں بجلی کی طلب سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ریاست میں عوام کو بلاروک ٹوک بجلی فراہم کرنے کی بھی کوششیں کر رہے ہیں۔