سری نگر ، یکم مارچ (یو ا ین آئی) شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن میں جمعرات کی علی الصبح ہونے والے ایک مختصر مسلح تصادم میں ایک جنگجو کو ہلاک کیا گیا ہے۔
ریاستی پولیس سربراہ ڈاکٹر شیش پال
وید نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مارا گیا جنگجو لشکر طیبہ سے وابستہ تھا۔
انہوں نے کہا ’حاجن میں آج صبح جموں وکشمیر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکہ آپریشن کے دوران لشکر طیبہ کے ایک جنگجو کو ہلاک کیا۔