the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 18اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ہیڈکوارٹر میں جمعرات کو پارٹی کے ترجمان اور راجیہ سبھا کے رکن جی وی ایل نر سنگھ راو کی پریس کانفرنس کے دوران ایک شخص نے اسٹیج پر جوتا پھینکا جو اتفا ق سے کسی کو نہیں لگا۔ پارٹی کے مرکزی ہیڈکوارٹر میں مسٹر نر سنگھ راو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ ان کی بائیں طرف بی جے پی کے جنرل سکریٹری بھوپندر یادو بیٹھے تھے۔ اسی دوران ایک شخص نے اچانک اسٹیج کی بائیں طرف سے ایک



جوتا پھینکا جو مسٹر نر سنگھ راو کے آگے سے نکل گیا اور اتفاق سے کسی کو لگا نہیں۔ اس واقعہ سے وہاں بیٹھے نامہ نگار اور اسٹیج پر بیٹھے نرسنگھ راو او رمسٹر یادو چونک گئے۔ بی جے پی کے میڈیا محکمہ میں کام کرنے والے کارکن جیتندراور اتراکھنڈ کے وزیراعلی کے خصوصی افسر دیویندر سنگھ راوت نے جوتا پھینکنے والے شخص کو پکڑلیا اور اسے فوراََ باہر لے گئے۔بعد میں اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق مذکورہ شخص سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.