ممبئی۔ جنوبی ممبئی کے ناگپاڑہ علاقے میں ایک ریلی سے خطاب کرنے کے دوران مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی صاحب پر ایک شخص نے جوتا پھینک دیا۔ پولیس نے بتایا کہ ایم پی کو جوتا نہیں لگا اور ملزم کی شناخت کر لی گئی ہے اور اسے ابھی گرفتار کیا جانا ہے۔
سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ رات تقریبا پونے دس بجے اسد الدین اویسی صاحب تین طلاق کے مسئلے کے خلاف بول رہے تھے، تبھی یہ واقعہ ہو گیا۔ ااسد الدین اویسی صاحب نے کہا، 'میں اپنے جمہوری حق کے لئے اپنی جان دینے کو تیار ہوں۔ یہ تمام مایوس لوگ ہیں، جو یہ
نہیں دیکھ سکتے ہیں کہ تین طلاق پر حکومت کے فیصلہ کو عوام خاص طور پر مسلمانوں نے قبول نہیں کیا ہے۔ '
انہوں نے کہا، 'یہ لوگ (جوتا پھینکنے والے کے سلسلہ میں) ان لوگوں میں سے ہیں جو مہاتما گاندھی، گووند پانسرے اور نریندر ڈابھولكر کے قاتلوں کے نظریات کی پیروی کرتے ہیں۔' حیدرآباد کے ایم پی نے کہا، 'یہ ہمیں ان کے خلاف سچ بولنے سے نہیں روک سکتے ہیں۔
زون تین کے پولیس ڈپٹی کمشنر وریندر مشرا نے بتایا کہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعےاسد الدین اویسی صاحب پر جوتا پھینکنے والے شخص کی شناخت کر لی ہے اور اسے گرفتار کرنے کا عمل جاری ہے۔