بھوپال، 2 جولائی (یو این آئی) مدھیہ پردیش میں وزیراعلی شیو راج سنگھ چوہان نے آج اپنی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے اس میں 28 نئے وزیروں کو شامل کیا، جن میں 20 کابینی اور 8 ریاستی وزیر شامل ہیں۔ تقریباً 10 سینئر وزیرجیوترآدتیہ سندھیا کی حامی ہیں۔
گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل نے یہاں راج بھون میں ایک باوقار تقریب میں نئے وزیروں کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ اس موقع پر مسٹر چوہان اور مسٹر سندھیا کے علاوہ مرکزی وزیر
نریندر سنگھ تومر، بی جے پی کے سینئر لیڈر ونے سہسربدھے، ریاستی صدر وشنو شرما اور دیگر لیڈر اور سینئر افسران موجود تھے۔
اب ریاستی کابینہ میں وزیروں کی کل تعداد 33 ہوگئی ہے، جن میں 25 کابینی اور 8 ریاستی وزیر شامل ہیں۔ 230 رکنی اسمبلی میں مقرر ضابطوں(زیادہ سے زیادہ 15 فیصد) کے مطابق زیادہ سے زیادہ 35 وزیر شامل ہوسکتے ہیں، ج میں وزیراعلی بھی شامل ہیں۔ اس طرح اب کابینہ میں محض ایک سیٹ خالی ہے۔
جاری۔ یو این آئی۔ این یو۔