the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی

کانپور۔مدارس اسلامیہ پر بے بنیاد الزام سے ناراض شیعہ سنی علماء ودانشواران نے وسیم رضوی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرکے عہدہ سے برطرفی اور فوری گرفتار ی کا مطالبہ کیا۔ بعد نماز ظہر محمد ی یوتھ گروپ کے بینر تلے قاضی شہر مولانا محمد رضا حان نوری ‘ شیعہ عالم دین مولانا سید حامد حسین زیدی ‘ مولانا عارف حسین نقوی کی قیادت میں شیعہ سنی علماء ودانشوران مسلم یتیم خانہ چوراہے پر جمع ہوئے۔

قررین نے اپنے خطاب میں کہاکہ مدراس اسلامیہ میں دہشت گردی کی تعلیم دیئے جانے کے بے بنیاد بیان دیکر شیعہ وقف بورڈ چیرمن وسیم رضوی نے مسلمانوں
کی عقیدت پر حملہ کیاہے‘ جس کے خلاف وسیم روضوی کو فوری طور پر شیعہ وقف بورڈ سے باہر کا راستہ دیکھانے کے ساتھ وقف املاک میں بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کرکے جیل بھیجنا چاہئے۔مظاہرین اپنے ہاتھوں میں وسیم رضوی مردہ باد‘ شیعہ وقف



بورڈ سے باہر کرو‘ دہشت گرد مردہ باد‘ ہندوستان زندہ باد ‘ گھوٹالہ باز کو گرفتار کرو‘ مودی جی یوگی کاروائی کرو‘ ہندو مسلم ایکتازندہ باد‘ وسیم رضوی ہائے ہائے ‘ مدرسوں کو بدنام کرنے والے پر کاروائی ہو‘ اسلامی تعلیم کوبدنام کرنیوالے کو جیل بھیجو ‘ اسلام امن ومحبت کا پیغام جیسے نعرے لکھی‘ تختیاں اٹھائے فلک شگاف احتجاجی صدائیں بلند کررہے تھے۔

مقررین نے کہاکہ مدارس اسلامیہ میں قرآن وحدیث کی تعلیم دی جاتی ہے جو پوری انسانیت کے لئے امن کا پیغام ‘ ظلم وتشدد ‘ دہشت گردی سے نجات کا راستہ ہے۔ امن ومحبت کی تعلیم کی بنیاد پر ہی اسلام پوری دنیامیں پھیلا ہے۔ شیعہ وقف بورڈ کے چیرمن وسیم رضوی عہدہ کی لالچ میں مسلمانو ں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے بیان بازی کررہے ہیں۔ وسیم رضوی چونکہ وقف املاک میں بدعنوانی کے ملزم ہیں‘ اس لئے وہ غلط بیان بازی سے حکومت کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.