the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
جموں، 20 مئی (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے کرنی، قصبہ اور دگوار سیکٹروں میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بدھ کے روز ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
بتادیں کہ ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پر گذشتہ پانچ روز سے ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر گولہ باری کے تبادلے کا سلسلہ جاری ہے۔
ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ ضلع پونچھ کے کرنی اور دگوار سیکٹروں میں ایل او سی پر بدھ کی صبح قریب ساڑھے نو بجے پاکستانی فوج نے بلا اشتعال اگلی چوکیوں کو نشانہ بنا کر شدید گولہ باری شروع کردی۔
انہوں نے بتایا کہ



وہاں تعینات بھارتی فوجی اہلکاروں نے اس حملے کا بھر پور جواب دیا تاہم کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
دفاعی ترجمان نے بتایا کہ صبح کے وقت کرنی سیکٹر میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کے بعد پاکستانی فوج نے دوپہر ڈیڑھ بجے کرنی کے علاوہ قصبہ سیکٹر میں بھی فائرنگ کی اور مارٹر گولے داغے۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کا موثر اور منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان سرحد پر نوک جھونک کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے جس سے آر پار کے لوگوں کا جینا حرام ہو کر رہ گیا ہے۔ سال 2003 میں طرفین کے درمیان جنگ بندی کا ایک معاہدہ طے پانے کے باوصف بھی سرحدی لوگوں کو کوئی راحت نصیب نہیں ہوئی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.