نئی دہلی،7ستمبر(ذرائع) ابوظبی کے کراؤن پرنس (ولی عہد) شیخ خالد بن محمد بن زیدالنہیان 9-10 ستمبر کو ہندوستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
وزارت ِ خارجہ نے ہفتہ کے دن یہ اعلان کیا۔ ابوظبی کے کراؤن پرنس کی حیثیت
سے ان کا یہ پہلا دورہ ہند ہے۔ ان کے ساتھ متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے کئی وزرا اور تاجروں کا ایک وفد بھی آئے گا۔
وزارت ِ خارجہ کے بموجب کراؤن پرنس 9 ستمبر کو وزیراعظم نریندر مودی سے باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔