نئی دہلی، 18 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے ممبئی کے مشہور شینا بورا قتل کیس میں اہم ملزم اندرانی مکھرجی کی ضمانت کی عرضی بدھ کو منظورکر لی جسٹس ایل. ناگیشور راؤ، جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس اے ایس بوپنا کی بنچ نے ملزم اندرانی کی عرضی کو منظور کر لیا ضمانت دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے اندرانی کے ساڑھے چھ سال سے زیادہ وقت تک جیل میں قید رہنے کی حقیقت پرغورکیا اندرانی کے وکیل مکل روہتگی نے پچھلی سماعت پر دلائل دیتے ہوئے کہا تھا، ’’مقدمہ گزشتہ تقریباً ساڑھے چھ برسوں سے چل رہا ہے اور شاید یہ اگلے 10 برسوں میں میں بھی ختم نہیں ہوگا۔ ابھی اوربھی کئی گواہوں سے جرح ہونا باقی ہے جبکہ
متعلقہ سی بی آئی عدالت میں کوئی جج نہیں ہے۔
جسٹس راؤ نے مسٹر روہتگی سے پوچھا تھا کہ گواہی دینے کے لیے کتنے گواہ رہ گئے ہیں، اس پر انہوں نے جواب دیا تھاکہ 185 گواہوں کی شہادتیں باقی ہیں۔ تقریباً ڈیڑھ سال سے کسی نے گواہی نہیں دی۔ سال 2021 کے جون سے متعلقہ عدالت میں جج کا عہدہ خالی ہے۔
انہوں نے ملزم مکھرجی کے چھ سال سے زیادہ عرصے سے عدالتی حراست میں جیل میں رہنے اور ملزم کی بیماری کا بھی ذکرکرتے ہوئے ضمانت کی التجاکی تھی۔
کلیدی ملزم نے سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے سامنے بیان دیا تھا کہ جیل کی ایک قیدی نے انہیں (اندرانی) بتایا تھا کہ اس کی کشمیر میں شینا سے ملاقات ہوئی تھی۔