نئی دہلی/16اپریل(ایجنسی) بی جے پی سے تعلقات توڑنے کے بعد کانگریس میں شامل ہوئی اداکار شتروگہن سنہا کی بیوی پونم سنہا نے سماج وادی پارٹی کا دامن تھام لیا ہے، منگل کو پونم نے سماج وادی پارٹی کی رہنما ڈمپل یادو سے ملاقات کی، اس ملاقات کے دوران ڈمپل یادو نے پونم کو سماج وادی پارٹی کی رکنیت دلائی.
پونم سنہا کے سماج وادی میں شامل ہونے کے بعد ایس پی-بی ایس پی اتحاد نے انہیں لکھنؤ لوک سبھا سیٹ سے امیدوار بنایا ہے، پونم سنہا بی جے پی امیدوار راجناتھ سنگھ کو ٹکر
دیں گی، پونم 18 اپریل کو لکھنؤ میں پرچہ نامزدگی داخل کریں گی-