the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی۔ بدھ کے روز بی جے پی کے غیر مطمئن رہنما اور رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا نے اشارہ دیا کہ وہ اگلے لوک سبھا انتخابات میں کسی اور پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس دن سے مودی حکومت بنی ہے، تبھی سے ان کے ساتھ اچھا برتاو نہیں کیا جارہا ہے۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ پٹنہ صاحب کی نشست سے ہی الیکشن لڑیں گے، جہاں سے اس وقت وہ رکن پارلیمنٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ، "مجھے دوسری جماعتوں سے پپیشکش ملی ہے۔ میرے لئے اس بات کا کوئی مطلب نہیں کہ میں اپنی پارٹی، کسی دوسری پارٹی یا آزادانہ طور پر عوام کی خدمت کروں۔"

انہوں نے مزید کہا، "گزشتہ لوک سبھا انتخابات (2014) میں بھی اس طرح کی افواہ تھی کہ مجھے بی جے پی سے ٹکٹ نہیں ملے گا لیکن مجھے ٹکٹ مل گیا۔ بالکل آخری وقت میں میرے نام کا اعلان کیا گیا ۔" سابق وزیر نے کہا کہ گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں انہوں نے اچھے خاصے ووٹوں سے جیت درج کی



تھی، لہذا کوئی وجہ نہیں بنتی کہ انہیں ٹکٹ نہ دیا جائے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کے ساتھ پارٹی میں برا سلوک کیا گیا ہے تو انہوں نے ' ہاں' میں جواب دیا۔ اگرچہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چونکہ وہ میرے لوگ ہیں، اس لئے میں باہری لوگوں کے سامنے ان کے خلاف نہیں بول سکتا۔ میری پارٹی کو پتہ ہے کہ اس سے مجھے دکھ ہوتا ہے اور یہ صرف آج کا معاملہ نہیں ہے بلکہ تب سے جب سے یہ سرکار بنی ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ پارٹی چھوڑ کیوں نہیں دیتے تو انہوں نے کہا کہ پارٹی مجھے نکال کیوں نہیں دیتی۔ میں نے پارٹی چھوڑنے کے لئے اسے جوائن نہیں کیا تھا۔ پارٹی میں بہت سے لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں ہوتا ہے۔ ہمارے دوست اور گرو لال کرشن اڈوانی کو دیکھ لیجئے۔ ان کی قیادت میں پارٹی 2 نشستوں سے بڑھ کر 200 نشست تک پہنچی۔ آج وہ کہاں ہیں وہ کچھ اور ہوسکتے تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.