نئی دہلی،28جنوری(یواین آئی)دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے ملک مخالف تقریر کرنےکے الزام میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو )کے طالب علم شرجیل امام کو بہار سے گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ شرجیل کو گرفتار کرنے کےلئے کرائم برانچ کی پانچ ٹیمیں بنائی گئی تھیں جس نے بہار کے جہان آباد،پٹنہ اور دہلی کے کئی ٹھکانوں پر کل دبش دی
تھی۔
انہوں نے بتایا کہ شرجیل کو جہان آباد ضلع کے کاکو تھانہ علاقے سے گرفتار کیاگیاہے۔کرائم برانچ کی ٹیم اسے جلد دہلی لے کر آئے گی اور اس سے آگے کی پوچھ تاچھ کی جائےگی۔
واضح رہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ کے ذریعہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جاری تحریک میں تقریر دیتے ہوئے شرجیل کا ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں وہ آسام کو ہندوستان سے الگ کرنے کی بات کررہاتھا۔