ممبئی 22نومبر ( یواین آئی )وزیراعلی کے عہدہ کے لیے شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے اس کا اعلان آج این سی پی سربراہ شردپوار نے کیا ہے آج شام پوارنے تینوں پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد صحافیوں کو مطلع کیا شیوسینا کے 59 سالہ سربراہ ادھو ٹھاکرے کانگریس ،این سی پی اور شیوسینا کے اتحاد کی قیادت کریں گے۔اور ریاست میں آئندہ سرکار بنانے کے لیے دعویٰ پیش کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کا پالیسی اور پروگرام کے تحت چلائی جائے گی اس کے بارے میں تفصیل سنیچر کو پیش کردی جائےگی جنوبی ممبئی کے نہرو سینٹرمیں جاری ایک مشترکہ میٹنگ کے بعد اس
قسم کا اعلان سامنے آیا ہے ۔بتا یا جاتا ہے کہ دوگھنٹے طویل میٹنگ میں ادھو کے نام پر اتفاق ہوا۔ادھو کے نام پر کوئی اعتراض نہیں اٹھا ۔اور وزیر اعلی کے لیے ان کا پیش کردیا گیا ہے اس موقع پر ادھو ٹھاکرے نے کہاکہ اس درمیان طویل گفتگو ہوئی اور تبادلہ کے بعد ہر ایک موضوع پر اتفاق رائے ہوا ہے شیوسینا،این سی پی اور کانگریس کے مشترکہ اتحاد کا نام مہاراشٹر وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) تجویز کیا گیا ہے۔سنیچر کو ہونے والی پریس کانفرنس میں تفصیل پیش کی جائے گی۔
این سی پی کے ترجمان نواب ملک نے کہا کہ پریس کانفرنس کے بعد حکومت بنانے کے لیے دعویٰ پیش کیا جائے ۔