the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ممبئی ،12دسمبر(ایجنسی)سابق سینئر آئی اے ایس افسر اور اقتصادی امور کے محکمہ کے سابق سکریٹری shaktikanta-das شکتی کانت داس نے آج ریزروبینک آف انڈیا(آربی آئی)کےگورنرکا عہدہ سنبھال لیا۔
آربی آئی کے سابق گورنر ارجت پٹیل کے اچانک استعفی دینے کے بعد منگل کے روز مسٹر داس کو اس عہدے پر مقررکیاگیاتھا۔انھوں نے ایک ٹوئیٹ کرکے بتایا،"ریزرو بینک کے گورنر کا عہدہ سنبھال لیا۔آپ کی نیک خواہشات کے لیے سبھی کا شکریہ ۔"
مسٹر داس کی تقرری تین سال کے لیے ہوئی ہے ۔وہ انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس کے 1980بیچ کے تمل



ناڈو کیڈر کے افسر تھےاور نوٹ بندی کے دوران وزارت خزانہ کے اقتصادی معاملوں کے سکریٹری تھے ۔انھیں 15ویں مالی کمیشن کا ممبر اور جی 20میں ہندستان کا شیرپا بھی مقررکیاگیاتھا۔سال 2016میں انھیں اقتصادی معاملوں کا سکریٹری بنایاگیاتھا۔وہ کھاد کے مرکزی سکریٹری رہنے کے ساتھ ہی تمل ناڈو حکومت کے کئی اہم عہدوں پر بھی رہے ۔


واضح رہے کہ مسٹر پٹیل نے ذاتی وجوہات سے پیر کےروز اچانک اپنے عہدے سے استعفی دے دیاتھا۔مرکزی بینک میں سرکاری مداخلت بڑھنے کے ڈپٹی گورنر ویرل آچاریہ کے بیان کے بعد سے ریزروبینک اور حکومت کے درمیان کشیدگی پیداہوگئی تھی اور مسٹر پٹیل کے گزشتہ 19نومبر کو سنٹرل بورڈ کی میٹنگ کے دوران ہی استعفی دینے کا اندیشہ ظاہر کیاجارہاتھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.