the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
لکھنؤ:21 جنوری(یواین آئی) اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں بی جے پی کی جانب سے سی اے اے کی حمایت میں منگل کو منعقد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے اپوزیشن کو اس قانون پر ان سے ڈبیٹ کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ شہریت(ترمیمی)قانون کو حکومت کسی بھی صورت میں واپس نہیں لے گی ریاستی راجدھانی کے رام کتھا پارک میں سی اے اے کی حمایت میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا کہ سی اے اے کے حوالے سے اپوزیشن پارٹیاں ووٹ بینک کی سیاست کرتے ہوئے اس ضمن میں عوام کو گمراہ کررہی ہیں۔اپوزیشن مسلم سماج کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔شہریت ترمیمی قانون محروم طبقات کو شہریت دینے کے لئے ہے کسی کی شہریت لینے کے لئے نہیں۔
شاہ کے مطابق ’’مودی جی سی اے اے



لے کر آئے ،اور سی اے اے کے خلاف یہ راہل بابا اینڈ کمپنی،ممتا،اکھلیش،بہن مایاوتی،ساری کی ساری بریگیڈ سی اے اے کے خلاف ’کاو،کاو،کاو کرنے لگے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ہی پارلیمنٹ میں اس بل کو پیش کیا تھا۔میں چیلنج دیتا ہوں کہ جو مجھ سے ڈبیٹ کرنا چاہتا آکر کرے لیکن اسے کسی بھی صورت میں واپس نہیں لیا جائےگا۔
اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں خصوصا اکھلیش،ممتا،راہل،مایاوتی اور دیگر کو اس پر ڈبیٹ کے لئے چیلنج دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس قانون کے خلاف ایک مخصوص کمیونٹی کو اکسا کر ملک کو غیر مستحکم نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ’’ جب سے دنیا میں مقبول ترین ہمارے وزیر اعظم سی اے اے لے کر آئے ہیں یہ لوگ چراغ پا ہیں اور ان کو ٹارگیٹ کررہے ہیں‘‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.