جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟
نئی دہلی،10فروری(یواین آئی)سپریم کورٹ نے دارالحکومت کے شاہین باغ علاقے میں جاری احتجاجی مظاہرے کو ختم کرنے کے سلسلے میں فوری طورپر کوئی ہدایت جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے مرکزی حکومت اور دہلی حکومت کو پیر کو نوٹس جاری کئے۔
عرضی
گزاروں-وکیل امت ساہنی اور بی جےپی رہنما نند کشور گرگ کے وکیلوں نے جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس کے ایم جوزف کی بینچ کو احتجاجی مظاہروں سے عوام کو ہونے والی پریشانیوں سے مطلع کرایا۔
عرضی گزاروں کے وکیل نے عدالت سے مظاہرین کو وہاں سے ہٹانے کےلئے کوئی حکم یا ہدایت دینے کی اپیل کی،جس پر بینچ نے کہا کہ وہ فی الحال کوئی حکم جاری نہیں کررہی ہے۔