نئی دہلی، 17 فروری (یو این آئی) سپریم کورٹ نے دہلی کے شاہین باغ مظاہرین کو وہاں سے ہٹانے پر راضی کرانے کے لئے پیر کو سینئر ایڈووکیٹ سنجے ہیگڑے کو مذاکرات کار مقرر کیااور
اور معاملے کی سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی۔
جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس کے ایم جوزف پر مشتمل ڈویژن بنچ نے مسٹر ہیگڑے کو اپنے تعاون کے لئے دو مزید
افراد کے انتخاب کی اجازت دی۔ تاہم ، اس کے لئے مسٹر ہیگڑے نے خود سینئر ایڈوکیٹ سادھنا رام چندرن کے نام کی تجویز کی۔
دریں اثنا عدالت نے درخواست گزاروں بی جے پی رہنمانند کشور گرگ اور امت ساہنی کی درخواست مسترد کردی کہ عدالت شاہین باغ مظاہرے کے مقام کو کم از کم ایمبولینسوں اور اسکولوں کی بسوں کی آمد و رفت کے لئے عبوری حکم دے ۔