اسلام آباد، 11 اپریل (یو این آئی) پاکستان میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کے اقتدار سے بے دخل ہونے کے بعد پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شبہاز شریف کو ملک کا وزیر اعظم منتخب کر لیا گیا ہے مسٹر شریف آج شام ملک کے 23ویں وزیر اعظم کے طور پر حلف لیں گے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو پاکستان کے وزیراعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار شہباز شریف پیر کو ملک کے 23ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے۔
قومی اسمبلی میں نئے قائد کے انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل-این) کے صدر شریف کے حق میں 174 ووٹ ڈالے گئے۔ ووٹنگ کے عمل سے پہلے، عمران
خان کی پارٹی پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ نے "اپوزیشن" جماعتوں کے رہنماؤں اور امریکہ کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔ اس سے قبل پی ٹی آئی نے اپنی جانب سے عمران حکومت میں وزیر خارجہ رہنے والے شاہ محمود قریشی کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار بنانے کا اعلان کیا تھا۔
قریشی کے بائیکاٹ کے بعد ان کے ساتھ موجود اراکین ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔
جیو ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کے عہدے کے لیے ووٹنگ رکن اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت ہوئی۔ دو دن پہلے، ہفتہ کی صبح، 14 گھنٹے کے تعطل اور تنازع کے بعد، پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نے آدھی رات کو مسٹر خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور کی تھی۔