نئی دہلی،06 اگست(ایجنسی) وزیر داخلہامت شاہ نے منگل کو واضح کیا کہ نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبد اللہ کو نہ تو حراست میں لیا گیا ہے اور نہ نظربندکیا گیاہے۔’ وہ اپنی مرضی سے اپنے گھرمیں ہیں‘۔
جموں وکشمیر نوتشکیل بل پر لوک سبھا میں بحث کے دوران کئی اراکین پارلیمنٹ نے مسٹر عبداللہ کی غیر حاضری کے سلسلے میں تشویش ظاہر کی۔ انھیں اندیشہ تھا کہ انھیں نظر بند یا گرفتار کیا گیا ہے۔
مسٹر شاہ نے کم از کم تین۔چار بار
پارلیمنٹ میں یہ واضح کیا کہ نیشنل کانفرنس کے رہنما کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا،’مسٹر فاروق عبد اللہ کو نہ تو گرفتار کیا گیا ہے اور نہ حراست میں لیا گیا ہے۔ وہ اپنی مرضی سے اپنے گھر میں ہیں‘۔
بعد ازاں ایک اور موقع پر انہوں نے کہا کہ مسٹر عبد اللہ کی طبیعت پوری طرح ٹھیک ہے اور وہ موج مستی میں اپنے گھر پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی پارلیمنٹ نہیں آنا چاہتا تو ’کنپٹی پر بندوق رکھ کر‘ اسے نہیں لایا جا سکتا۔