سرینگر/11جولائی(ایجنسی) حکومت جموں و کشمیر نے 2010 بیاچ کے آئی اے ایس ٹاپر شاہ فیصل کے خلاف محکمہ جاتی تحقیقات شروع کردی ہے، شاہ فیصل پر جو اس وقت تعلیمی رخصت پر امریکہ میں ہیں الزام ہے کہ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں ہندوستان کے لیے "ریپستان" کا لفظ استعمال کیا ہے، فیصل نے رواں برس اپریل کے اواخر میں انگریزی روزنامہ ٹائمز آف انڈیا میں شائع ہوئی ایک خبر کو اپنے
ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کی تھی جس کی سرخی کچھ یوں تھی"فحش فلموں کے عادی نوجوان نے اپنے 46 سالہ ماں کے ساتھ ریپ کیا، گجرات میں گرفتار کرلیا تیا، کشمیری آئی پی ایس افسر نے بعد ازاں اس خبر کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا"پدرانہ نظام+آبادی+ناخواندگی+شراب+پورن+ٹکنالوجی+انارکی=ریپستان- اس ٹویٹ اورری ٹویٹ کے تقریبا 75 دن بعد ریاستی حکومت نے حکومت ہند کے محکمہ پرنسل اینڈ ٹریننگ کے کہنے پر شاہ فیصل کے خلاف محکمہ جاتی تحقیقات شروع کردی ہے-